Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سائبر سکیورٹی ریگولیٹری فریم ورک پرعمل درآمد

سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے گا( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب کے کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن (سی آئی ٹی سی) نے مملکت میں سائبر سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک پرعمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’سائبر سکیورٹی ریگولیٹری فریم ورک‘ کا مقصد کمیونیکیشنز، آئی ٹی اور پوسٹل (خدمات) کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والوں کی سیکیورٹی کی سطح کو بڑھانا ہے۔
اس میں سائبر سکیورٹی کے مناسب اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے جو بہترین بین الاقوامی طریقوں کے بعد عمل میں آئیں۔
سی آئی ٹی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریگولیٹری فریم ورک میں سائبر سکیورٹی کی ضروریات اور کنٹرول کا ایک جامع مجموعہ موجود ہے جو کمیونیکیشنز، آئی ٹی اور پوسٹل سروس کے شعبوں کو باقاعدہ بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔
فریم ورک خدمت فراہم کرنے والوں کے بنیادی ڈھانچے کی سالمیت میں اعتماد کی سطح میں اضافے اور سائبر سکیورٹی کے مناسب اقدامات تیار کرنے کے لیے بہترین طریقۂ کار کے اطلاق کو یقینی بناتا ہے۔
اس ریگولیٹری فریم ورک کے لیے رسک مینجمنٹ کے طریقۂ کار کو اپنانے اور سروس فراہم کرنے والے سائبر سکیورٹی کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ سائبر خطرات سے موثر انداز میں نپٹ سکے۔
سعودی عرب کا وژن 2030 اور نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام بنیادی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پروجیکٹس کو تیز کر رہا ہے جس کا مقصد معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔
مملکت نے بین الاقوامی اشاریوں میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔ عالمی بینک کی ’ڈوئنگ بزنس‘ کی رپورٹ میں سعودی عرب کو جدید ترین اور اصلاحات سے چلنے والے ملک کا درجہ دیا گیا ہے۔ 5 جی نیٹ ورک کے معاملے میں بھی یہ عالمی سطح پر تیسرا مقام رکھتا ہے۔
اس سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں کنگ سعود یونیورسٹی میں سائبرسکیورٹی کے پروفیسر اور عالمی فاؤنڈیشن برائے سائبر سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے بانی ڈاکٹر محمد خرم خان نے عرب نیوز کو بتایا تھا کہ ’سعودی آرامکو کے واقعے (شمعون سائبر ٹیک) کے بعد 2012 میں سعودی حکومت نے داخلی اور بیرونی مخالف دشمنوں کے سائبر خطروں سے نمٹنے کے لیے لچکدار سائبرسکیورٹی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اپنے وسائل کو بوٹسٹریپ کرنے کا سفر شروع کیا تھا۔

شیئر: