Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سیکیورٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کا معاہدہ

مشترکہ تربیت اور تحقیقی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت تعلیم اور نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی (این سی اے) نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں مشترکہ تربیت اور تحقیقی پروگرام شروع کرنے کے لیے منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد مملکت میں اس شعبے میں پیش کردہ پروگراموں کے معیار کو بڑھانا ہے۔
فریقین نے سائبر سکیورٹی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
سعودی وزیر تعلیم شیخ حمد بن محمد آل الشیخ نے کہا کہ مملکت کی قیادت علم پر مبنی معیشت کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے جو وژن 2030 کا ایک اہم مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کا مقصد جدید خطوط کے ساتھ تعلیم کے معیار کو بلند کرکے اعلیٰ تعلیم یافتہ نسل پیدا کرنا ہے۔
شیخ حمد بن محمد آل الشیخ نے آئی ٹی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے درمیان سائبر سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جاری ہے جس سے سرکاری اور نجی شعبے میں لوگوں کو ان کی آن لائن سکیورٹی کو یقینی بنانے کی تربیت دی جا سکتی ہے۔
نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی گورنر ڈاکٹر خالد السبطی نے سائبر سکیورٹی اقدامات میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
 انہوں نے کہا کہ وژن 2030 اہداف کے حصول کے لیے وزارت تعلیم کے ساتھ معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
وزارت تعلیم اور این سی اے نے ماضی میں متعدد مشترکہ اقدامات شروع کیے جیسے کہ ’سائبر سکالرشپ انیشی ایٹو‘ اور ’ سعودی فریم ورک فار ہائیر ایجوکیشن ان سائبر سکیورٹی۔‘
سعودی عرب کی وزارت تعلیم اور نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے سعودی فارغ التحصیل افراد کے لیے متعدد تربیتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا۔

 

شیئر: