Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین میں سماجی، ترقیاتی، تعلیمی اور صحت منصوبوں کے لیے او آئی سی کی امداد

رکن ملکوں کی مدد ہنگامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین میں سماجی، ترقیاتی، تعلیمی اور صحت منصوبوں کے لیے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بتایا کہ او آئی سی کے ماتحت اسلامی تعاون فنڈ رکن ملکوں کے انتہائی ضرورت مند زمروں میں مدد کررہا ہے۔ فلسطین کے لیے دی جانے والی امداد اسی زمرے میں شامل ہوگی۔
سیکریٹری جنرل نےکہا کہ او آئی سی، اسلامی تعاون فنڈ کے  ذریعے رکن ملکوں کے سکولوں، ہسپتالوں، انجمنوں، یونیورسٹیوں اور ایمرجنسی اداروں کی مدد جاری رکھے گی۔
ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلامی تعاون فنڈ، سماجی، تعلیمی، انسانی اور صحت کے شعبوں میں رکن ملکوں کی مدد ہنگامی بنیادوں پر کررہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ 

شیئر: