سعودی عرب میں معذور خواتین کی کھیل کے میدان میں نمائندگی کے لیے فرینڈز آف پیپل ود ڈس ایبل ایسوسی ایشن نے ’الیمامہ‘ خواتین کی ٹیم کی شراکت سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم تشکیل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادی دانیہ بنت عبد اللہ بن سعود نے کہا ہے کہ’ 2007 یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ٹیم تشکیل دینے والی الیمامہ ٹیم کو کو معذوروں کی ٹیم کے انتخاب کی مہارت حاصل ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
سترہ برس کی لڑکیاں عارضی ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟Node ID: 570071
-
معذور افراد کی پارکنگ محفوظ رکھنے کے لیے سعودی نوجوان کی ایجادNode ID: 570246
’ یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں خواتین کی پہلی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اب یمامہ ٹیم کے تعاون سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں، ریفری اور کوچ کا انتخاب کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹیم کی سپر وائزر کی ذمہ داری ایک فٹبالر کی حیثیت سے شہزادی مضاوی بنت عبدالعزیز کو سونپی جائے گی‘۔
تعلن #جمعية_أصدقاء_ذوي_الإعاقة عن مبادرة #فريق_كرة_قدم_نسائي من ذوات الإعاقة، وعلى الراغبات في الانضمام للفريق التسجيل وتعبئة البيانات عبر الرابط الآتي:https://t.co/eMmaujGHbD
— جمعية أصدقاء ذوي الإعاقة (@sfs1160) May 28, 2021