Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور افراد کی پارکنگ محفوظ رکھنے کے لیے سعودی نوجوان کی ایجاد

’ایجاد سے معذور افراد کو ان کے لیے مختص پارکنگ کی جگہ حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ایک نوجوان نے ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسی تدبیر ایجاد کی ہے جس کے ذریعے معذور افراد کی پارکنگ کی جگہ پر دوسرے لوگوں کو گاڑی کھڑی کرنے سے روکا جا سکے گا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی نوجوان عبدالعزیز القرشی کی تخلیقی تدبیر گاڑی پارکنگ میں داخل کرنے کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ اس کے بعد سینسر کی جانب سے سکینر کو پیغام بھیجا جاتا ہے کہ گاڑی آرہی ہے۔ اس کے بعد اگر معذور افراد کا خصوصی کوڈ مل گیا تو سکینر گاڑی کے اگلے حصے کو اسکین کر لیتا ہے۔
القرشی نے مزید بتایا کہ سکینر آخر میں رکاوٹ کو نیچے ہوجانے کے لیے پیغام بھیجتا ہے تا کہ معذور شخص اس جگہ گاڑی پارک کر سکے۔ اس سلسلے میں صرف معذور افراد کی گاڑی کے اگلے حصے میں کوڈ ہونا چاہیے۔ کوڈ نہ ہونے کی صورت میں رکاوٹ نہیں کھلے گی۔
سعودی نوجوان نے بتایا کہ یہ ایجاد شمسی توانائی کی چارجنگ سے کام کرے گی۔ اس کا مقصد پارکنگ کے حوالے سے خلاف ورزیوں کو روکنا اور معذور افراد کو ان کے لیے مختص پارکنگ کی جگہ حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
 نوجوان نے اس ایجاد کے لیے سعودی حکام سے پیٹینٹ کے حصول کے لیے درخواست دے دی ہے۔
 

شیئر: