1- چاکلیٹ: اگرچہ اشتہارات میں آپ کو اچھی نیند کےلیے نیند سے پہلے چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے شرکاء میں سے 6.3 فیصد نے کہا کہ سونے سے پہلے چاکلیٹ کھانے سے انہیں اچھی نیند نہیں آتی۔
2- فاسٹ فوڈ: اس تحقیق کے شرکاء میں سے 6.3 فیصد نے کہا کہ فاسٹ فوڈ کے شوق نے ان کی نیند خراب کردی ہے۔ تلے ہوئے فاسٹ فوڈز چربی سے بھرپور ہوتے ہیں اور سینے کی جلن میں اضافہ کرتے ہیں۔ بعض اوقات ان کی وجہ سے متلی بھی ہوتی ہے۔
3- میکرونی: میکرونی یا پاستا میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ 12.5 فیصد رضا کاروں کو پاستا کھانے کے بعد ڈراؤنے خوابوں کا سامنا کرنا پڑا۔
4- گوشت: اگرچہ گوشت کھانا بہت اچھا لگتا ہے، لیکن تحقیق میں شامل افراد میں سے 12.5 فیصد نے محسوس کیا کہ وہ اس کی وجہ سے برے خواب دیکھتے ہیں۔
5- پیزا: بہت سے لوگ رات کو پیزا کھانا پسند کرتے ہیں، خاص طور پر سونے سے پہلے، لیکن اس کی تیزابیت کی وجہ سے تحقیق میں شامل افراد میں سے 9.4 فیصد افراد کو ڈراؤنے خواب آتے رہے۔
6- مسالہ دار کھانے: انڈین کھانے دستر خوان پر ایک خاص ذائقے کا اضافہ کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ سونے سے پہلے کھانے کے طور پر کھائے جاتے ہیں، لیکن ان میں مسالے بہت گرم ہوتے ہیں، لہذا سونے سے پہلے کھانے کے لیے یہ بدترین آپشنز سمجھے جاتے ہیں، کیونکہ یہ جلن کے احساس کو بڑھاتے ہیں جس کا تعلق براہ راست خوابوں سے ہوتا ہے۔
7- اچار: اس میں نمک کی اعلی مقدار، تیزابیت اور سرکہ ہوتا ہے۔ 9.4 فیصد شرکاء کو اچار کی وجہ سے رات میں بھیانک خواب آتے ہیں۔
8- دودھ: اگرچہ یہ چونکا دینے والی بات ہے، لیکن اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ 6.3 لوگ جنہوں نے سونے سے پہلے دودھ پیا، انہیں نیند میں ڈراؤنے خوابوں کا سامنا رہا۔
9- مٹھائیاں اور شکر: شوگر میٹابولزم کے عمل میں خلل ڈال سکتی ہے اور بے خوابی کا سبب بنتی ہے، شرکاء میں سے 6 فیصد سے زیادہ افراد نے کہا کہ سونے سے پہلے مٹھائیاں کھانے سے انہیں تکلیف ہوئی ہے اور پریشان کن خواب آئے ہیں۔