اگر آپ کو معمولی سی مشقت سے چکر محسوس ہوتے اور توجہ مرکوز رکھنے میں دشواری آتی ہے تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے۔ یہ بلڈ پریشر میں کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اگرچہ چکر آنا یا سر درد کا مسئلہ عام سا معلوم ہوتا ہے لیکن یہ تیزی سے صحت کی خرابی کی طرف جا سکتا ہے اور اس سے بیہوشی طاری ہو سکتی ہے۔ ایسے میں بلڈ پریشر میں کمی کی وجوہات اور اس کی علامات کے بارے میں جان کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ماہرین صحت کے خیال میں عام طور پر بلڈ پریشر کا دباؤ 60 سے کم نہیں ہونا چاہیے۔ یہ تناسب کسی شخص کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جبکہ دوسرے شخص کی جسامت کے لحاظ سے بالکل نارمل ہو سکتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹروں کا اس کے بارے میں اختلاف ہے اور وہ اس بات پر متفق ہیں کہ بلڈ پریشر کو اس وقت ہلکا نہیں لیا جا سکتا جب اس کی کچھ علامات ظاہر ہو جائیں۔
بلڈ پریشر کی علامات:
چکر آنا
توجہ مرکوز نہ کر سکنا
دھندلاپن
قے کرنا
ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ
بیہوش ہونا
قدرتی اسباب جو بلڈ پریشر میں کمی کا سبب بنتے ہیں:
کچھ روزمرہ معمولات بھی ایسے ہیں جو بلڈ پریشر کم کرنے کا باعث بنتے ہیں
براہ راست سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا
بلند درجہ حرارت کے دوران کوئی جسمانی سرگرمی انجام دینا
گرم ٹب میں لمبا وقت گزارنا
جسم میں پانی کی کمی کی حالت میں پانی میں داخل ہونا
بلڈ پریشر کو متاثر کرنے والے عوامل
بلڈ پریشر پرکھنے کے لیے گھروں میں موجود ڈیجیٹل آلات پر ہی اعتماد نہیں کرنا چاہیے، اس کے لیے دن بھر کے معمول کا اندازہ لگائیں اور دن میں کئی مرتبہ بلڈ پریشر چیک کریں، کیونکہ بہت سے عوامل ہیں جو بلڈ پریشر کو متاثر کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کا تذکرہ ’ہیلتھ لائن‘ ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔
بلڈ پریشر کا ٹیسٹ سونے اور بیٹھنے کے دوران مختلف آتا ہے۔
دن کا وقت: جیسے جیسے سونے کا وقت قریب آتا ہے بلڈ پریشر کم ہونے لگتا ہے۔
دن میں جسم کو جس قدر تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے بھی دوران خون بدلتا ہے۔
ٹیسٹ سے پہلے آپ نے کتنی دیر قبل کھانا کھایا ہے۔ اس کا بھی اثر ہوتا ہے۔
کسی خاص بیماری کی ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے بھی بلڈ پریشر میں کمی ہوتی ہے۔
بلڈ پریشر میں کمی سے اپنے آپ کو کیسے بچایا جائے؟
اپنے آپ کو زیادہ وقت تک کھانے کے بغیر نہ چھوڑیں
پانی زیادہ مقدار میں پینا یقینی بنائیں
جب بھاپ یا گرم ٹب کا استعمال کریں تو اپنے ساتھ ٹھنڈے پانی کی بوتل ضرور لیں
گرمی کے دنوں میں ننگے سر بغیر رومال یا دھوپ کے چشموں کے بغیر نہ گھومیں
رات کو مکمل نیند حاصل کریں اور بغیر نیند کے کام مت کریں