سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف نے صنعت اور معدنی وسائل کے نظام کے لیے پائیداری کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کونسل کا مقصد مملکت کے صنعتی اور کان کنی کے شعبے میں ماحولیاتی استحکام حاصل کرنا ہے۔
سعودی نائب وزیر صنعت و معدنی وسائل برائے کان کنی امور خالد بن صالح المدیفر اس نئے تشکیل شدہ ادارے کی سربراہی کریں گے۔
خالد بن صالح المدیفر نے کہا کہ کونسل پائیداری اہداف کے حصول، قومی صنعتوں کی مسابقت اور تنوع کو بڑھانے کے لیے صنعت اور کان کنی کے شعبے کی کوششوں کو یکجا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کونسل سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پائیداری کے شعبے میں تکنیکی معلومات کو فروغ دینے اور صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں پیداوار کے اقدامات کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی۔
سعودی نائب وزیر صنعت و معدنی وسائل برائے کان کنی امور نے کہا کہ کونسل تمام چیلنجوں کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ مقامی حکام اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ موثر رابطے کو متحد کرنے میں کمیونٹی کے ممبروں کو مدد فراہم کرے گی۔
خالد بن صالح المدیفر نے کہا کہ کونسل مقامی قانون سازی کا جائزہ لینے اور استحکام سے متعلق ضوابط پر عمل درآمد پر کام کرے گی۔