تعطل کے دوران شیئرز ہولڈرز کے نقصان کا تدارک کیسے ہوگا؟
’جتنا وقت تعطل رہا، اسی بقدر اضافی وقت دیا جائے گا یا تخمینہ لگا کر معاوضہ دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
شیئرز مارکیٹ میں فنی خرابی کے باعث حصص کی خرید و فروخت معطل کرنے پر ہونے والے نقصان کا تدارک کیسے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مالیاتی امور کے ماہر سالم الشویمان نے تمام شیئرز ہولڈرز کو اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب کے مالیاتی قوانین میں تمام متعلقہ اطراف کے حقوق کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شیئرز مارکیٹ میں ہونے والی خرابی پر حصص کی خرید و فروخت روکنا غیر معمولی واقعہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شیئرز ہولڈرز اطمینان رکھیں کہ تداول کمپنی تعطل کے باعث ہونے والے نقصان کا تدارک کرے گی‘۔
’اس بات کا امکان ہے کہ جتنا وقت تعطل رہا، اسی بقدر اضافی وقت دیا جائے گا یا خرابی کے وقت کا تخمینہ لگا کر معاوضہ دیا جائے گا‘۔