Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے کی مدت کم ہونے پر خروج و عودہ میں توسیع کیسے؟

خروج وعودہ ویزے کی ماہانہ فیس 100 ریال ہے ( فوٹو: سیدتی)
سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پرعمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں، ان سے آگاہی بھی ضروری ہے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے قانون کے مطابق اقامہ پر مقیم غیر ملکی کارکن یا ان کے اہل خانہ کو مملکت سے چھٹی پر جاتے وقت خروج و عودہ ’ایگزٹ ری انٹری ‘ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
خروج و عودہ کی ماہانہ فیس 100 ریال ہے جتنی مدت کا خروج و عودہ درکار ہوتا ہے ماہانہ حساب سے فیس جمع کرانے کے بعد ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 
خروج و عودہ  کے اجرا کے وقت اقامہ کی ایکسپائری تاریخ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اگر اقامہ کی مدت چھ ماہ سے کم ہے تو خروج و عودہ محدود مدت تک کے لیے جاری کرایا جائے گا جبکہ اقامہ کی ایکسپائری چھ ماہ سے زائد ہونے کی صورت میں ماہانہ کے حساب سے خروج و عودہ جاری کرانا ممکن ہے۔ 
جوازات کے قانون کے مطابق اگر اقامہ کی مدت کم ہونے کی صورت میں جاری ہونے والا خروج و عودہ محدود مدت کا ہونے پرخروج و عودہ کے اجرا کے وقت واپسی کی تاریخ کا تعین کردیا جاتا ہے۔ 
ماہانہ بنیاد پر جاری کیے جانے والے خروج و عودہ کا حساب یعنی کاؤنٹ ڈاؤن سفر کرنے کی تاریخ سے کیا جاتا ہے جس دن سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر موجود امیگریشن اہلکاروں کی جانب سے ایگزٹ اسٹیمپ کی جاتی ہے اس وقت سے دن سے خروج و عودہ کی مدت کا حساب شروع ہوتا ہے۔ 
محدود مدت والے خروج و عودہ جو کہ اقامہ کی کم مدت ہونے کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے اور اس میں صارف کے ایگزٹ ری انٹری پر حتمی واپسی کی تاریخ بھی درج کی جاتی ہے۔

خروج و عودہ اقامہ کی مدت سے منسلک ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اس کی مدت کا حساب اسی دن سے شروع کردیا جاتا ہے جس دن ویزا سٹیمپ کیا جاتا ہے اس لیے ایسے افراد جن کی خروج و عودہ کی مدت محدود ہوتی ہے انہیں اس امر کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مقررہ تاریخ پر واپس آئیں بصورت دیگر ان کا خروج و عودہ ایکسپائرہونے پر کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے غیر ملکی جو خروج و عودہ پر مملکت سے گئے ہوئے ہیں ان کی سہولت کے لیے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافہ کا اختیار دیا گیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے تارکین اپنے سپانسر کے ذریعے خروج و عودہ یا اقامہ کی مدت میں باآسانی توسیع کرانے کے اہل ہوتے ہیں۔ 
خیال رہے محدود مدت کے خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کرانے کے لیے لازمی ہے کہ پہلے اقامہ کی ایکسپائری تاریخ میں توسیع کرائی جائے بعدازاں مطلوبہ مدت کے لیے خروج و عودہ کی مدت میں اضافہ کرایاجا سکتا ہے۔ 
خروج و عودہ اقامہ کی مدت سے منسلک ہے، اس لیے جتنی مدت تک اقامہ کارآمد ہے، اتنے ہی وقت کے لیے خروج و عودہ جاری کیا جائے گا۔  

شیئر: