Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد بدعنوانی نیٹ ورک کے قیام پر اقوام متحدہ سعودی عرب کی معترف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی سطح پر اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے قیام میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ ’ریاض انیشیٹیو‘ سے ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے جس نے پوری دنیا میں انسداد بدعنوانی کے اداروں کو آپس میں جوڑا ہے، اور کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم فنڈز مہیا کرے گا۔‘

 

انتونیو گوتریس نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی نیٹ ورک کی کامیابی کا انحصار شراکت داروں کے مابین گفت و شنید پر ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’اس نیٹ ورک کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھی کام کرنا ہوگا۔‘
ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اوورسائٹ اور اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاہا) کے صدر، مازن بن ابراہیم الکھموس سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کریں گے۔
’ریاض انیشیٹیو‘ کو جی 20 ممالک اور انسداد کرپشن کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں، جیسے انٹرپول، ایگمونٹ گروپ، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)، عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر میں تیار کیا گیا تھا۔
ریاض انیشیٹیو نیٹ ورک کا بنیادی مقصد سرحد پار سے ہونے والے بدعنوانی کے جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک تیز اور موثر پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔

شیئر: