بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے- بل ادا کرنے پر کنکشن کس طرح بحال کرایا جائے-
اس سوال پر سعودی بجلی کمپنی کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بل ادا کرنے کے بعد اس کی اطلاع دینا ضروری ہے، تاہم اس کے مختلف طریقے ہیں جن میں سے کسی ایک پرعمل کیا جا سکتا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف بجلی کا بل ادا کرکے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ اختیار کرکے سروس بحال کرا سکتا ہے-
بل ادا کرکے سروس کی بحالی کی درخواست ویب سائٹ پر پیش کرنے کے علاوہ ’الکھربا‘ ایپ استعمال کریں یا 933 نمبر پر رابطہ کرکے شکایت درج کرائیں، یہ شکایات مرکز کا خصوصی نمبر ہے-