Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بجلی کمپنی نئی اصلاحات کے بعد منافع میں

کمپنی نے 1.69 بلین ریال کا خالص منافع کمایا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی  بجلی کمپنی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر کی جانے والی نئی اصلاحات نے اسے پہلی سہ ماہی کے دوران منافع کمانے میں مدد دی ہے۔
کمپنی نے 1.69 بلین ریال کا خالص منافع کمایا ہے جو اس سے پہلے کی مدت میں 2.44 بلین ریال  نقصان میں تھا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے اس بہتری کی وجہ بہت سارے عوامل سے منسوب کی ہے جن میں سرکاری فیس کی منسوخی  شامل ہے جو اس سال کے آغاز سے نافذ ہوئی تھی اس کے علاوہ قرضوں کی مجموعی سطح کو بھی کم کیا ہے۔
سعودی عرب نے پچھلے سال بجلی کے شعبے میں متعدد اصلاحات متعارف کروائی تھیں جن کا مقصد ملک میں توانائی کے مکس کو تبدیل کرنا اور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی استعداد کار کو بہتر بنانا ہے جس سے مملکت کے کچھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بجلی کے نیٹ ورک میں حتمی طور پر انضمام ہو سکتا ہے۔
اسی کے ساتھ ہی اس کی حکومتی ذمہ داریوں کو دائمی ایکویٹی جیسے فنانشل انسٹرومینٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔
ایک ہی وقت میں اتفاق رائے سے ایک نئے ریونیو ماڈل کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمپنی سرمایہ پر منصفانہ واپسی حاصل کرنے میں بہتر ہے۔

شیئر: