جدہ: کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر58 دکانیں سیل
جدہ: کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر58 دکانیں سیل
جمعہ 4 جون 2021 12:56
تفتیشی ٹیموں نے 133 خلاف ورزیاں درج کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پرجدہ کے مختلف علاقوں میں 58 تجارتی ادارے سیل کردیئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق جدہ میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ کی ٹیموں نے تفتیشی مہم کے دوران 133 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں-
سماجی فاصلے کی پابندی اور حفاظتی ماسک صحیح طریقے سے پہننے کا خیال نہیں رکھا جارہا تھا جبکہ گاہکوں کا ٹمپریچر چیک کرنے میں لاپروائی برتی جارہی تھی- علاوہ ازیں توکلنا ایپ چیک کرنے میں بھی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا-
جدہ میونسپلٹی نے تنبیہ کی ہے کہ بلدیہ کے انسپکٹرز کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرانے کے لیے چھاپہ مہم جاری رکھیں گے-
میونسپلٹی نے پبلک مقامات اور بازاروں میں صارفین کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی بڑے پیمانے پر پابندی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا جبکہ 940 یا سمارٹ موبائلز پر’بلدی‘ ایپ کے ذریعے خلاف ورزیوں کی رپورٹ میں تعاون کی بھی اپیل کی-