Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کی کارروائیاں

بلدیہ کے کنٹرول روم میں 20 ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کے 12 سو 76 دورے کیے جن میں 16 دورے مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیموں کے ساتھ بھی تھے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مشرقی ریجن کی متعدد مارکیٹوں اور دکانوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے اورمارکیٹوں میں آنے والے صارفین کے مابین سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہ کرانے دکانوں کو سیل کردیا جبکہ 38 دکان مالکان کے خلاف تنبیہ نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ 
ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے کنٹرول روم میں 20 ایسی شکایات موصول ہوئی جن بتایا گیا تھا کہ مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا جارہا جس سےعلاقے میں کورونا کی وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابوپانے کےلیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن میں ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ عوامی مقامات اور مارکیٹوں و دکانوں میں آنے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے ایسانہ کرنےوالے دکانداروں کے خلاف جرمانے کیے جاتے ہیں۔ 
بلدیہ نے کورونا ایس  او پیز پرعمل نہ کرنے والوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے کے لیے ٹول فوری نمبر 940 بھی مخصوص کیا ہوا جس پر کال کرکے کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں مطلع کیاجاسکتا ہے۔ 

شیئر: