شاہ سلمان مرکز کی بنگلہ دیش میں سیلاب زدگان کےلیے امداد
شاہ سلمان مرکز کی بنگلہ دیش میں سیلاب زدگان کےلیے امداد
جمعہ 4 جون 2021 20:38
سعودی عرب سیلاب زدگان تک امدادی سامان پہنچانے والا پہلا ملک بن گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش کے ست کھیرا مقام پر سیلاب زدگان میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان تقسیم کرایا ہے۔ غذائی اشیا پر مشتمل ایک سو سات ٹن راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حال ہی میں خلیج بنگال میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث بارہ قریے ڈوب گئے اور ہزاروں لوگ طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے خطرناک موسمی حالات اور سیلاب کے ماحول کے باوجود متاثرین تک رسائی حاصل کی اور پانچ ہزار افراد کو راشن پیکٹ پہنچائے۔
شاہ سلمان مرکز نے یہ کام حکومت کے مقامی افسران کے تعاون سے انجام دیا ہے۔ سعودی عرب سیلاب زدگان تک امدادی سامان پہنچانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
سیلاب زدگان نے بروقت امداد ملنے پر سعودی عرب، اس کی قیادت اور عوام کو دلی دعائیں دی اور انسانیت نواز خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے میانمار کے مجبور پناہ گزینوں میں 80 ہزار راشن پیکٹ تقسیم کرارہا ہے۔ میانمار کے باشندے بنگلہ دیش کی میزبانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔