Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے امداد

اشیائے خورونوش کے 500 پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے راشن پروگرام کے تحت اشیائے خورونوش تقسیم کی گئی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ضرورتمندوں کی امداد پروگرام کے تحت روہنگیا کے ان پناہ گزینوں خاندانوں میں جو بنگلہ دیش میں مقیم ہیں اشیائے خورونوش کے 500 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ 

شاہ سلمان مرکز کی امداد سے 2 ہزار 500 افراد مستفیض ہوں گے۔( فوٹو ایس پی اے)

روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کی چاٹگام ڈسٹرکٹ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ تقسیم کی جانے والی اشیائے خورونوش جو پانچ سو پیکٹس پر مشتمل تھی سے 2 ہزار 500 افراد مستفیض ہوں گے۔ 
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسان کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورتمندوں کی فلاح وبہبود کےلیے مختلف خدمات انجام دی جاتی ہیں جن میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے علاوہ موسم سرما میں گرم کپڑے اور لحاف وغیرہ جبکہ بیماروں کے لیے دوائیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ 
مرکز کی جانب سے فلاحی کام بھی انجام دیئے جاتے ہیں جن میں ڈسپینسریوں اور اسکولوں کی تعمیر ، کنووں کی کھدائی اور دیگر فلاحی امورشامل ہیں۔ 

شیئر: