سعودی نیشنل گارڈ نے 38 برس قدیم تصویر جاری کی ہے جس میں نیشنل گارڈ کے اہلکار فوجی مشق کے دوران کسی مسئلہ پر مشاورت کر رہے ہیں۔
ویب نیوز اخبار 24 نے نشینل گارڈ کی جانب سے جاری تصویر کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل گارڈ کے جس یونٹ کی تصویر جاری کی گئی ہے وہ بیشہ کمشنری میں فوجی مشقوں کے دوران کی ہے۔
اس حوالے سے اخبار کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈ میں عسکری مشقوں کا رواج کافی قدیم ہے جس کا مقصد جوانوں کو چاق و چوبند رکھنا اورعسکری امور کے حوالے سے مہارت پیدا کرنا ہوتا ہے۔