Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پہلا پولیس سٹیشن اصل شکل میں بحال

سعودی عرب ریاض میں ’الجبیلیہ پولیس اسٹیشن ‘ سعودی عرب کا وہ پہلا تھانہ ہے جسے 1375 ہجری میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے حکم پرقائم کیا گیا تھا۔ یہ پولیس اسٹیشن حجاز روڈ پروادی حنیفہ میں واقع ہے۔ 
قدیم  پولیس اسٹیشن عمارت کو دوبارہ اس کی اصل شکل میں تعمیر کیا گیا تاکہ اس کی تاریخی حیثیت قائم رہے۔
سعودی ٹی وی چینل ون نے سعودی عرب کے پہلے پولیس اسٹیشن پر ایک دستاویزی فلم کے ذریعے بتایا کہ یہ سعودی عرب کا سب سے قدیم ترین پولیس اسٹیشن ہے۔ 
قدیم پولیس اسٹیشن کے محل وقوع کے حوالے سے پروگرام میں بتایا گیا کہ اسٹیشن معروف وادی حنیفہ میں واقع ہے جو مکہ مکرمہ جانے والی قدیم  شاہراہ حجاز کو شمال اور شمال مغربی علاقوں کو جوڑتی ہے اسی وجہ سے اس مقام پر پہلا پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔ 
بلدیہ الجبیلہ نے سال 2016 میں اس اسٹیشن  کی ازسرنو تعمیر کرتے ہوئے اس کی اصل شکل کو برقرار رکھنے کے لیے عہد رفتہ میں استعمال ہونے والی اشیا کے ذریعے اسی طرز تعمیر کو اپنایا ہے تاکہ اس اسٹیشن کی تاریخی اہمیت برقرار رہے۔ 

شیئر: