کورونا کی ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر پریس کانفرنس
’ترجمان کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے وزارت کی پالیسی کی وضاحت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں آج ہفتہ وار پریس کانفرنس منعقد ہوگی جس میں کورونا کی ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کانفرنس سے خطاب کریں گے‘۔
’اپنے خطاب کے دوران وہ کورونا ویکسین کے تازہ اعداد و شمار کے علاوہ دوسری خوراک کے متعلق وزارت کی پالیسی کی وضاحت کریں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’طے شدہ جدول کے مطابق کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پہلے مرحلے میں چند محدود کیٹگری کے افراد کو دی جارہی ہے‘۔
’پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے علاوہ شہری و غیر ملکی بھی ٹوئٹر پر دیئے گئے ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوال کرسکتے ہیں‘۔