Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکش ایئر لائنز کی دبئی کے لیے اضافی پروازیں

اضافی پروازیں 17 جون سے شروع کی جا رہی ہیں( فوٹو عرب نیوز)
ترکش ایئر لائنز اپنی دبئی سروس کو روزانہ ایک سے تین پروازوں تک بڑھا رہی ہے۔ اضافی پروازیں 17 جون سے شروع ہوں گی۔
ترکش ایئر لائنز نے کہا ہے کہ وہ 18 جون سے پہلے کی جانے والی بکنگ کے لیے رعایتی پروازوں کی پیشکش کرے گی جس کا آغاز  بزنس کلاس کے لیے 435 ڈالر سے ہو گا۔ مہم کے دوران بک کروائی جانے والی پروازیں 28 فروری 2022 تک استعمال کی جاسکتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے ویکسین لگوانے والے مسافروں کو اگر ویکسین کا ثبوت فراہم کرنا ہوتا ہے تو انہیں منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس کےعلاوہ ایئر عرب نے اتوار کو کہا کہ وہ 15 اکتوبر سے شارجہ سے ویانا کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
یہ کیریئر بوسنیا اور ہرزیگوینا کے دارالحکومت سارجیوو کے لیے 12 جولائی سے ابوہبی سے براہ راست پروازوں کے ساتھ ایک نئی سروس بھی متعارف کروا رہا ہے۔

شیئر: