Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل مکہ نمائش کا افتتاح، 90 سے زیادہ ماہرین شریک

’نمائش میں عام افراد بھی شریک ہو سکتے ہیں تاہم انہیں کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا‘ ( فوٹو: واس)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ڈیجیٹل مکہ نمائش کا افتتاح کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق جدہ ڈوم میں منعقد ہونے والی نمائش میں متعدد حکومتی اداروں کو بہترین ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے پر نوازا گیا۔
جدہ ڈوم میں منعقد ہونے والی نمائش میں 90 سے زیادہ ماہرین شریک ہیں جو حج وعمرہ، سیاحت اور سرکاری خدمات کےمتعلق آگاہی دیں گے۔
جدہ ڈوم میں منعقد ہونے والی نمائش میں عام افراد بھی شریک ہو سکتے ہیں تاہم انہیں کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان، شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ مشعل بن ماجد، وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل، وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر ماحولیات انجینئر عبد الرحمن الفضلی اور سدایا کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الغامدی نے شرکت ہے۔
 

شیئر: