Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر سے وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

ملاقات کےدوران دونوں ممالک کےدرمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی اور مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے پاکستان کے لیے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
جمعرات کے روز پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج اپنے آفس میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطی کے امور کے چئیرمین پاکستان علماء کونسل/طاہر اشرفی،سے ملاقات کی۔‘
ٹویٹ کے مطابق ’ملاقات کےدوران دونوں ممالک کےدرمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

خیال رہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں پاکستان میں مقامی اور افغان علما کی ایک امن کانفرنس بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ 
پاکستان اور افغانستان کے علما سعودی عرب کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر خطے میں امن کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے اور تجاویز تیار کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

شیئر: