یمن کے الجفینہ کیمپ میں بجلی نیٹ ورک کی بہتری اور تعلیمی شعبے کی سپورٹ
یمن کے الجفینہ کیمپ میں بجلی نیٹ ورک کی بہتری اور تعلیمی شعبے کی سپورٹ
ہفتہ 12 جون 2021 21:46
منصوبے کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن کے تعاون سے نافذ گیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹر نے یمن کے مارب گورنریٹ کے الجفینہ کیمپ میں بجلی کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یمن کے مارب گورنریٹ کے الجفینہ کیمپ میں بجلی کےنیٹ ورک میں آگ کے بعد اس منصوبے کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن (آئی او ایم) کے تعاون سے نافذ گیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے بتایا کہ ’3 اپریل کو الجفینہ کیمپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ‘
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہتری کے کاموں سے آٹھ ہزار خاندانوں کو فائدہ ہو گا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹر نے مزید کہا کہ وہ حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کیمپ میں بے گھر ہونے والے دس ہزار خاندانوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی چاہتا ہے جن سے وہ گذر رہے ہیں۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹر نے تعز گورنریٹ کے ضلع المعافر میں بچوں کی مدد کرنے اور ان کی تعلیم کو جاری رکھنے اور سکولوں میں کراوڈ کو کم کرنے کے لیے گورنمنٹل کوآپریشن سکول میں تین اضافی کلاس روم بنانے میں مدد کی۔
یہ منصوبہ آئی او ایم کے تعاون سے مکمل کیا گیا تھا جو مملکت کی طرف سے فراہم کردہ انسان دوست منصوبوں کے ڈھانچے میں آتا ہے جس کی نمائندگی کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹر کرتا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹر نے یمن کے تعلیمی شعبے کی سپورٹ،بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے، انہیں تعلیمی نظام میں شامل ہونے کی ترغیب دینے میں مدد کی ہے۔
بہتری کے کاموں سے آٹھ ہزار خاندانوں کو فائدہ ہو گا۔(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1556 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 202 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔