Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہوں کی برطانوی وزیر سے ملاقات

انسانی حقوق کی سپورٹ میں مملکت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں مرکز کے صدر دفتر میں برطانوی وزیر مملکت برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ امور جیمز کلیوری سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ملاقات کے دوران دنیا کے 68 ممالک خاص طور پر یمن میں کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی کامیابیوں اور اس کے ہیومینیٹرین اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)

فریقین نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطوں میں ہیومینیٹرین اور ریلیف امور سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جیمز کلیوری نے دنیا کے مختلف ممالک میں مملکت کی کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے کی جانے والی ہیومینیٹرین کوششوں کی تعریف کی اور امدادی اور ہیومینیٹرین ایڈ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے بھی جیمز کلیوری سے ملاقات کی اور انسانی حقوق کی سپورٹ میں مملکت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹرعواد بن صالح العواد اور جیمز کلیوری نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے پہلوؤں خصوصا انسانی حقوق کے حوالے سے بھی  تبادلۂ خیال کیا۔

شیئر: