سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ سعودی عرب سے حج پالیسی،سعودی ولی عہد اور مصری صدر السیسی کی شرم الشیخ میں ملاقات اور ویکسین نہ لگوانے والوں کا یکم اگست سے مالز میں داخلہ ممنوع قرار دینے سے متعلق تصایر کے علاوہ الجوف میں بین الاقوامی زیتون میلے اور ابھا کے تاریخی قلعہ شمسان سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
تین حج پیکیجز کی منظوری، کم سے کم فیس 12 ہزار ریال مقرر
وزارت حج و عمرہ نے رواں برس حج سیزن کے لیے صحت ضوابط اور ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے تین حج پیکیجز کی منظوری دی ہے۔
سعودی ولی عہد اور مصری صدر السیسی کی شرم الشیخ میں ملاقات
سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے شرم الشیخ میں ملاقات کی۔
ویکسین نہ لگوانے والوں کا یکم اگست سے مالز میں داخلہ ممنوع
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ اتوار یکم اگست 2021 سے ویکسین نے لگوانے والوں کو تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ یہ بات واضح کرچکی ہے‘۔
گلاب کے 60 لاکھ پودے اگانے کا منصوبہ
الاحسا کے میئر انجینیئر عصام الملا نے گلاب کے 60 لاکھ پودے اگانے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
پبلک بس منصوبے کا افتتاح
گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے مکہ پروجیکٹ کے تحت نئے پبلک بس منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔بس منصوبے کے تحت 400 جدید ترین بسیں درآمد کی جائیں گی۔
الجوف میں بین الاقوامی زیتون میلہ
الجوف میں بین الاقوامی میلہ منعقد کیا گیا، بین الاقوامی زیتون میلہ خلیج کے ملکوں میں سب سے بڑا خیال کیا جاتا ہے۔
ریاض میں کنگ عبداللہ پارک توجہ کا مرکز
ریاض کے الملز علاقے میں 288331 مربع میٹر کے رقبے پر کنگ عبداللہ پارک شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز ہے جہاں سبزہ زاروں کے علاوہ ڈانسنگ فوارہ بھی ہے ۔
ابھا کا تاریخی قلعہ شمسان
ابھا کا سوسالہ تاریخی قلعہ شمسان اصلاح و مرمت کے بعد کھول دیا گیا ۔ قلعہ شمسان سطح سمندر سے 2200 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اسے شعار درے کی جانب سے ابہا شہر کا صدر دروازہ مانا جاتا ہے۔
مکہ: پاک افغان علما کانفرنس، مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش
رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک افغان علما کانفرنس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش کی گئی۔
نیا سعودی فیشن فورم نیویارک اور ریاض سے براہ راست نشر ہو گا
سعودی عرب کے فیشن کمیشن نے ایک نئے ڈیجیٹل اقدام کا اعلان کیا ہے جو آئندہ ہفتے ریاض اور نیو یارک سے براہ راست نشر کئے جانے والے ایونٹ کے ساتھ شروع ہوگا۔
پلاسٹک بوتلوں کے ذریعے طویل ترین بورڈ پر
الاتفاق کلب نے طویل ترین بورڈ پر پلاسٹک بوتلوں کے ذریعے عربی میں سلام(امن) کا لفظ لکھ کر گنیز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔
60سے زائد سفارتکاروں کا جدہ سپر ڈوم دورہ
60 سے زیادہ سفارتکاروں نے ’جدہ سپر ڈوم‘ میں مکہ مکرمہ ریجن ڈیجیٹل پروجیکٹس نمائش کا دورہ کیا۔