’روح السعودیہ‘ کے تحت نئے سعودی سیزن کا آغاز جلد ہوگا
’روح السعودیہ‘ کے تحت نئے سعودی سیزن کا آغاز جلد ہوگا
پیر 14 جون 2021 5:20
نئے سیزن کا عنوان ’عن سنتین‘ دیا گیا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
’سعودی سیزن‘ سال رواں 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران نئے انداز اور رنگ کے ساتھ بحال ہوں گے۔
سعودی سیزن کا آغاز پہلی بار 2019 میں ہوا تھا جس سے نئی سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اس سال ’روح السعودیہ‘ پلیٹ فارم سے نئے سعودی سیزن کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے سیزن کا عنوان ’عن سنتین‘ دیا گیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ 2020 اور 2021 دو برسوں کے پروگراموں کا سنگم ہوگا۔ معاشرے کے تمام طبقوں، عام افراد، فیملیوں سب کے لیے دلچسپ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ دورانیہ بھی طویل ہوگا اور پروگراموں کا حجم بھی بڑا ہوگا۔
’روح السعودیہ‘ پلیٹ فارم نے پہلی بار شائقین کو سعودی سیزن کی تشکیل اور من پسند بنانے میں اپناکردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔ شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ www.2years.sa جاکرپر سعودی سیزن کو زیادہ پرلطف بنانے کے لیے زیادہ تجاویز پیش کریں۔
یاد رہے کہ 2019 میں جب پہلی بار سعودی سیزن پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا تو اس میں 390 سے زیادہ رنگا رنگ پروگرام ہوئے تھے۔ 50 ملین سے زیادہ شائقین شریک ہوئے تھے۔ پروگراموں کی بدولت ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو عارضی اور مستقل ملازمتیں ملی تھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں