Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی طرف سے سلطان عمان کو پیغام

’وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج پیر کو شاہ سلمان کا پیغام سلطان عمان کو پہنچایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کو پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج پیر کو شاہ سلمان کا پیغام سلطان عمان کو پہنچایا ہے۔
سلطان ہیثم بن طارق نے سعودی وزیر خارجہ کا  استقبال کیا، ملاقات کے موقع پر دونوں ملکوں کے اعلی عہدیداران موجود تھے۔
شاہ سلمان نے سلطان عمان کے نام اپنے پیغام میں دونوں برادر ملکوں کے گہرے تعلقات کو سراہا ہے۔

شیئر: