جنوبی جدہ میں کیمیکل کے گودام میں زبردست آگ
فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جنوبی جدہ کے الخمرہ محلے میں کیمیکل کے گودام میں پیر کو زبردست آگ لگ گئی۔ سیاہ دھویں کے گھنے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ آگ پرفوری کارروائی کرکے قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جدہ میونسپلٹی نے کہا کہ متاثرہ گودام کا رقبہ 1400 مربع میٹر ہے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔
آس پاس واقع گوداموں تک آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔ شدید گرمی میں آگ پر قابو پانے کا کارروائی چیلنجنگ تھی۔