طائف میں ٹریفک حادثہ، گاڑی میں آگ لگ گئی، نوجوان زخمی
زخمی ہونے والے نوجوان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔( فوٹو سبق)
طائف کی میسان کمشنری میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ سعودی نوجوان جھلس گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہسپتال میں میڈیکل امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ھیثم بن یوسف نے بتایا کہ ’حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو بنی مالک کے القریع ہسپتال کےایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا‘۔
’نوجوان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔ اسے ہنگامی بنیادوں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی‘۔
ڈاکٹر ھیثم بن یوسف نے بتایا کہ’ سعودی نوجوان کو القریع ہسپتال سے کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پوری گاڑی جل گئی ۔ بنی مالک کے القریع ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے سعودی نوجوان کی زندگی بچالی۔