Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ بڑی غلطیاں جو حادثات کا سبب بن رہی ہیں 

محکمہ ٹریفک نے آگہی پیغام میں پانچ غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر پانچ بڑی غلطیاں ایسی ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک حادثات بڑھ رہے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے آگہی پیغام میں کہا کہ ’ان غلطیوں سے بچنے کی صورت میں ٹریفک نظام  زیادہ آسان اور محفوظ ہوجائے گا اور سب لوگ مناسب وقت پر اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔‘
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اپنے بیان میں ٹریفک نظام کو متاثر کرنے والی پانچ غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ان میں ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک میں نامناسب طریقے سے منتقل ہونا۔ 

جبکہ مزید غلطیاں یہ ہیں۔

’سروس لائن سے سڑک پر غلط طریقے سے داخل ہونا۔ ایک گاڑی سے دوسری گاڑی کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنا۔‘ 
’پیدل چلنے والوں کا خیال نہ کرنا اور مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا شامل ہے۔‘ 
محکمہ  ٹریفک نے مزید کہا کہ یہ پانچ بڑی غلطیاں ٹریفک حادثات کا سبب بنتی ہیں۔ ڈرائیور ان کے علاوہ اور بھی غلطیاں کرتے ہیں جن کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ 

شیئر: