مصر کے تاریخی سکے پر شاہ فیصل کی تصویر
’ایک مصری پاؤنڈ کا تاریخی سکہ 1976 میں شاہ فیصل کی یاد میں ڈھالا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک کے عجائب گھر میں شاہ فیصل کی تصویر سے مزین مصری تاریخی سکہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک مصری پاؤنڈ کا تاریخی سکہ 1976 میں ڈھالا گیا تھا۔
نجی عجائب گھر کے مالک ابراہیم بن عاصی نے کہا ہے کہ ’مصر نے اس زمانے میں سعودی، مصری دوستی کے علاوہ شاہ فیصل کی یاد میں یہ سکہ جاری کیا تھا۔‘
ان کے مطابق ’یہ سکہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات تاریخی اور انتہائی گہرے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’یہ تاریخی سکہ انتہائی نادر ہے جو ہمارے عجائب گھر میں موجود ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد، حکومتی اہلکار اور سفارت کار آتے ہیں۔‘