Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آرامکو‘ کو بانڈز کی فروخت سے 6 ارب ڈالرکی آمدن

بانڈز اسلامی  شریعت کے اصولوں کے مطابق اور امریکی ڈالر سے منسلک تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی آرامکو کے سربراہ انجینیئر امین الناصر نے کہا ہے کہ سعودی آرامکو نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بانڈز کے  ذریعے 6 ارب ڈالر جمع کرلیے-  
بانڈز اسلامی  شریعت کے اصولوں کے مطابق اور امریکی ڈالر سے منسلک تھے- بڑے سرمایہ کاروں نے بانڈز خریدے- پوری دنیا میں اب تک کمپنیوں کی تاریخ میں ڈالر والے بانڈز اتنی بڑی رقم میں پہلے کبھی فروخت نہیں کیے گئے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بانڈز کا نیا ایڈیشن پہلے ایڈیشن کے مقابلے میں  20 گنا زیادہ تھا- اس سے عالمی مالیاتی منڈیوں کے سرمایہ کاروں کے یہاں سعودی آرامکو کی حیثیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے- 
الناصر نے توجہ دلائی کہ اس کامیابی سے سعودی آرامکو کی مضبوط  مالی پوزیشن اجاگر ہوئی ہے- یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بڑے سرمایہ کار آرامکو کی کارکردگی، ڈسپلن، لچکدار پالیسی پر بھروسہ رکھتے ہیں- 
الناصر نے کہا کہ آرامکو کے ملازمین کا کردار کلیدی ہے جو مختلف ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں- 
سعودی آرامکو چیئرمین کے نائب اعلی خالد الدباغ نے بانڈز کے پہلے بین الاقوامی ایڈیشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا- طلب 60 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی- 
الدباغ نے کہا کہ یہ کامیابی توانائی کے شعبے میں سعودی آرامکو کے قائدانہ کردار اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے یہاں اس کی اہمیت کا پتہ دے رہی ہے۔

شیئر: