Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرینگے، آرامکو

جدہ ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی آرامکو کی مجلس انتظامیہ اس ہفتے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرنے کیلئے خصوصی اجلاس کریگی۔بانڈز کی رقم سے سابک کمپنی کے حصص خریدنے کیلئے مطلوب رقم حاصل کی جائیگی۔ یہ بات وزیر توانائی خالد الفالح کے اس بیان کے تناظر میں کہی جارہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آرامکو سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران بین الاقوامی بانڈز کی پہلی قسط جاری کریگی۔ 10ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری ہونگے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سابک کے 70فیصد حصص کا مالک ہے۔ اسکی قیمت 70ارب ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے۔ ابھی تک اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ سابک کے مطلوبہ حصص کی کیا قیمت ہوگی۔ حال ہی میں آرامکو کے اعلیٰ عہدیداروں نے بانڈزکے سودے میں دلچسپی رکھنے والوں سے سن گن لینے کیلئے امریکہ اور برطانیہ کے دورے کئے۔
 

شیئر: