کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دستیابی کے ساتھ ہی فراہم کی جائے گی
کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دستیابی کے ساتھ ہی فراہم کی جائے گی
اتوار 20 جون 2021 17:18
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 96 فیصد ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کی دستیابی کے ساتھ ہی سعودی شہریوں اور عام لوگوں کے لئے دوسری خوراک کی فراہمی کا انتظام کر دیا جائے گا۔
وزارت صحت نے 60 برس اور اس سے زائد عمر افراد کو یقین دلایا ہے کہ ان تمام افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بدستور دی جاتی رہے گی۔
وزارت صحت نے گذشتہ روز ایک ہزار 153 نئے کورونا کیسز کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 73 ہزار 112 ہو گئی ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1145 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اس طرح صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4لاکھ 54 ہزار 404 ہو گئی ہے۔
اس وبائی مرض کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب تک سات ہزار663 ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے کی شرح 96 فیصد ہے۔
گذشتہ روز مکہ مکرمہ میں 335 ، ریاض میں 266 ، مشرقی ریجن میں 148 اورعسیر ریجن میں 119کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ الجوف میں صرف 4 کیس سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی نئے مریض کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں انتہائی نگہداشت میں اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1،496 بتائی گئی تھی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77،831 نئے پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جب کہ اب تک 16.5 ملین افراد سے زائد کو کورونا ویکسین کی خوراک مہیا کر دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں