Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈ ان سعودی عرب پروگرام کے تحت عرب ہیلتھ نمائش میں شرکت

خصوصی طبی سامان کے شعبوں کی 16 سعودی کمپنیوں نے معاہدہ کیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
مملکت کا میڈ ان سعودی عرب  پروگرام متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں21 سے 24 جون تک عرب ہیلتھ  نمائش 2021  میں حصہ لے رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس نمائش کے لئے صحت، دواسازی اور خصوصی طبی سامان کے شعبوں میں کل 16 سعودی کمپنیوں نے معاہدہ کیا ہے۔

 نمائش میں آنے والوں کی تعداد تقریباً 52 ہزار تک پہنچنے کی امید ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

میڈ ان سعودی عرب پروگرام سعودی عرب کی قومی مصنوعات کو مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر فروغ دینے کے اقدام کا حصہ ہے۔
اس پروگرام میں قومی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی کوشش کی گئی ہے تاکہ جی ڈی پی میں نجی شعبے کی شراکت کو65 فیصد تک بڑھایا جاسکے اور 2030 تک جی ڈی پی میں تیل کے علاوہ برآمدات کی شرح50 فیصد تک پہنچائی جا سکے۔
اس پروگرام کا مقصد بین الاقوامی نمائشوں اور ممبر شراکت داروں کے ساتھ کانفرنسوں میں حصہ لے کر اسے توسیع دینا ہے۔

دبئی میں ہونے والی نمائش میں 66 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہ ممبر کمپنیوں کے لئے مواقع کا ایک پیکیج فراہم کرے گا جو ان کواپنی مصنوعات پر میڈ ان سعودیہ کا لوگو استعمال کرنے کے قابل بنائے گا تاکہ ایک تسلیم شدہ معیار سے اس کی وابستگی کو یقینی بنایاجا سکے۔
دبئی میں ہونے والی اس نمائش میں 3500 سے زائد شرکاء کے ساتھ مجموعی طورپر66 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
اس نمائش میں آنے والوں کی تعداد تقریباً 52 ہزار تک پہنچنے کی امید ہے۔
 

شیئر: