عمان: اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام
مسقط: سلطنت عمان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے باجود اشیائے صرف کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ مقامی مارکیٹ کے تاجروں اور صارفین نے کہاہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے چاول، دالیں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہیں اور ان میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام نگران اداروں کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ صارفین نے کہا ہے کہ وزارت تجارت مقامی مارکیٹ میں غذائی مواد کی قیمت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے جس کے باعث تاجر اضافہ کرنے سے قاصر ہیں۔