Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج : رمی کے لیے جمرات کی 3 منزلیں مخصوص کی جائیں گی

حج رجسٹریشن کا پہلا مرحل مکمل ہو گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
امسال  حج میں جمرات کی تین منزلیں ’رمی ‘ کے لیے مخصوص کی جائیں گی۔ ویب نیوز سبق نےاپنےذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ہرمنزل پرفی گھنٹہ 25 سو عازمین جائیں گے۔
واضح رہے امسال کورونا وائرس کی وجہ سے اندرون مملکت سے ہی صرف  60 ہزار سعودی شہری اور مقیمین کو حج کی اجازت دی جارہی ہے ۔

ہرمنزل پر فی گھنٹہ 25 سو حجاج رمی کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)

عازمین کی رجسٹریشن کے لیے وزارت حج نے خصوصی پورٹل لانچ کیا تھا جس پرحج کرنے کے خواہشمندوں کی جانب سے ابتدائی رجسٹریشن کرائی جاچکی ہے۔
ابتدائی رجسٹریشن کے بعد دوسرے مرحلے میں حج پیکیج خریدنے کا آغاز ہو گا۔
خیال رہے امسال عازمین حج کے لیے تین پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں پہلا پیکیج منی ٹاورز میں رہائش کا ہے  جبکہ دوسرا اور تیسرا خیموں کا ہے

شیئر: