حج درخواستوں کی وصولی بند، کل ناموں کا اعلان ہوگا
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’پورٹل کے ذریعہ 5 لاکھ 58 ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی وصولی بند کردی ہے جبکہ خوش قسمت عازمین کے ناموں کا اعلان کل جمعہ کو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حج درخواستوں کی وصولی کا پورٹل بند کردیا گیا تھا۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’پورٹل کے ذریعہ 5 لاکھ 58 ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’ناموں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعہ نہیں بلکہ اہلیت کی بنیاد پر ہوگا‘۔
’حج اجازت نامہ پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر بھی نہیں ہوگا، ہر درخواست کا الگ جائزہ لیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کل جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے حج پیکیجز کی بکنگ شروع ہوجائے گی‘۔
واضح رہے کہ سعودی شہری سمیت ملک میں مقیم 150 ملکوں کے تارکین نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں سے 59 فیصد مرد اور 41 فیصد خواتین ہیں۔