Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نیوی کی کورس کمیشننگ پریڈ، کیڈٹس کے لیے ایوارڈز

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 115 ویں مڈشپمین اور 23 ویں ایس ایس جی کی کورس کمیشننگ پریڈ منعقد ہوئی۔
سنیچر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقعے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کے ساتھ چیف آف نیول سٹاف محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔
اس پریڈ میں رائل سعودی نیول فورس اور بحرینی ڈیفینس فورسز کے مڈشپمین بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے ٹریننگ مکمل کرنے اور پاکستان کی بحری سرحدوں کے محافظ بننے پر کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان امن چاہتا ہے اور پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے۔‘
جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ’دنیا کو پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کی کوششوں کو سراہنا چاہیے، اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈیا کے جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔‘
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز بھی دیے۔ لیفٹیننٹ معراج خالد خان کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے پر قائداعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔
مڈ شپمین حمزہ ملک کو اعزازی تلوار دی گئی اور آفیسر کیڈٹ حزیفا جاوید نیازی کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایوارڈ دیا گیا۔
بحرینی ڈیفینس فورسز کے مڈ شپمین نائف ابراہیم محمد کو چیف آف نیول سٹاف گولڈ میڈیا دیا گیا۔

شیئر: