عرب مین فیشن ویک کا دوسرا ایڈیشن دبئی میں 28 جون سے شروع ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
نیا سعودی فیشن فورم نیویارک اور ریاض سے براہ راست نشر ہو گاNode ID: 573841
-
ورکنگ پروفیشنلز مصروفیات بھری زندگی کے ساتھ فٹ کیسے رہیں؟Node ID: 578146
تین روزہ فیشن ایونٹ ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت منعقد ہو رہا ہے جہاں بین الاقوامی اور مقامی ڈیزائنرز کا کام موجود ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق فیشن ویک کی سرگرمی کے دوران مختلف برانڈز اپنی ’سپرنگ 2020‘ کولیکشن نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
1۔ اماٹو
فلپائنی ڈیزائنر کے برانڈ فرنے ون کو دنیا میں معروف خواتین سیلیبرٹیز کی حمایت حاصل ہے۔ شاکرہ، بیونسی، جینیفر لوپیز، لیڈی گاگا اور نکی مناج ان سیلبرٹیز میں شامل ہیں جو اس براڈ کو سپورٹ کرتی رہی ہیں۔
2. ویلے سٹوڈیو
ایمرجنگ فرینچ ڈیزائنر پیری فرینکوس ویلے نے اپنا برانڈ 2020 میں لانچ کیا تھا۔ برانڈ کا انحصار مقامی طور پر تیار کردہ پیسز پر رہا ہے۔
3. ایمرجنسی روم
2018 میں بیروت میں متعارف کرائے گئے برانڈ ایمرجنسی روم کا فوکس مستحکم پروڈکشن پریکٹسز پر ہے۔ برانڈ کے کپڑے استعمال شدہ اور قدیم مواد سے تیار کیے جاتے ہیں۔
4. لازوشمیدی
جرمن سویڈش جوڑے اینڈریاس شمیدل اور جوزف لازو کا ڈیزائن کردہ لباس اور اس کے پس پردہ موجود برانڈ فیشن ڈیزائن اور لٹریچر کو اکٹھا کرنا چاہتا ہے۔
5. بہنود
اطالوی برانڈ ڈیزائنر بہنود جواہرپور کی جانب سے 2005 میں نیپلس میں قائم کیا گیا تھا۔ مردوں کے لیے پریمئم کوالٹی کے سوٹس اس برانڈ کی پہچان کہے جاتے ہیں۔
6. ایگونلیب
پیرس سے تعلق رکھنے والا برانڈ 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔ فلورینٹ گلیمر اور کیون نومپیکس اس کے شریک بانی ہیں۔