Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی فیشن ڈیزائنر پر 80 ہزار دینار جرمانہ، پبلک پراسیکیوشن پر برہمی مہنگی پڑ گئی

جمال النجادۃ کا شمارکویت کی مشہور فیشن ڈیزائنر میں ہوتا ہے۔ ( فوٹو المرصد) 
کویت میں فوجداری کی عدالت نے فیشن ڈیزائنر جمال النجادۃ پر پبلک پراسیکیوشن کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر 80 ہزار دینار کا جرمانہ کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق النجادۃ نے آڈیو کلپ جاری کیا تھا جس میں پبلک پراسیکیوشن کے سیکریٹری کو سخت سست کہا تھا، یہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ 
یاد رہے کہ النجادۃ  کا شمار کویت کی مشہور ترین فیشن ڈیزائنر میں ہوتا ہے۔  
سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن نے فیشن ڈیزائنر کے خلاف مقدمہ دائر کرکے فوجداری کی عدالت سے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ 
کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن نے النجادۃ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔ 
یاد رہے کہ کویت کی ایک عدالت نے دسمبر 2020 کے دوران جمال النجادۃ کو ایک برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی اور پبلک پراسیکیوشن کے سیکریٹریز کے خلاف بدکلامی کیس میں ایک ہزار دینار جرمانہ بھی کیا تھا۔ 

شیئر: