Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ اور حج کرنے والوں کے لیے مستقل جداگانہ نظام

حج درخواستوں کی جانچ پڑتال میں کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی۔(فوٹو العربیہ)
سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج کرنے والوں کے لیے مستقل جداگانہ نظام جلد جاری کیا جائے گا۔  
الاخباریہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی جانچ پڑتال میں کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی۔ سارا کام مکمل مشینی نظام کے ذریعے انجام دیا گیا ہے۔ 
انہوں نے مزید ہکا کہ عمرہ زائرین کی تعداد جتنی تھی اتنی ہی ہے۔ اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی۔ حجاج اور معتمرین کا جداگانہ نظام جلد جاری ہوگا۔ سیکیورٹی اور انتظامی ضوابط جاری کیے جائیں گے تاکہ عمرہ زائرین اور حج زائرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔
انہوں کہا کہ حج درخواستوں کی جانچ پڑتال کا کام اور پیکیج کے انتخاب کا عمل  صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے ہوا ہے۔ اس میں کسی طرح کی کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوئی۔
نائب وزیر حج کا کہنا تھا کہ حج موسم میں نافذ کی جانے والی تمام پابندیاں ریڈ نشان ہیں- ان کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔
ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط کا کہنا ہے کہ حاجیوں کے خیموں میں سماجی فاصلے کا اصول مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ 

شیئر: