Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی انسانی حقوق کمیشن کا تربیتی پروگرام

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے اشتراک سے اہتمام کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی) نے ریاض میں وزارتوں اور سرکاری ایجنسیوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت سے ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ان وزارتوں اور ایجنسیوں میں ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے جس میں اس کے منظور کردہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدے مملکت کے عزم کے مطابق ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام دوسرے اور تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
یہ پروگرام چار دن تک جاری رہے گا اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے اشتراک سے اس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پہلے دن کے اجلاسوں میں بین الاقوامی معاہدوں کا جائزہ لیا گیا جن میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے،انسانی حقوق کا بین الاقوامی بل،نسلی امتیازی سلوک کے تمام اقسام کے خاتمے پر بین الاقوامی کنونشن اور بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن شامل ہیں۔
چار دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ہوسٹ اوپن بحث کی جائے گی جس میں وزارتوں اور سرکاری ایجنسیوں میں انسانی حقوق کے محکموں کے ملازمین او ایچ سی ایچ آر  اور اس کے پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں گے  تاکہ مملکت کے وعدوں پر عمل درآمد پر حاصل ہونے والی پیشرفت کو فروغ دیا جا سکے۔

شیئر: