چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ریکارڈ ایک ہزار 567 نئے کیسز
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 15 مریض چل بسے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 29 جون کو کورونا کے ریکارڈ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز بھی گیارہ ہزار سے زیادہ ہیں۔
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 567 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 32 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 15 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 804 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 724 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 406 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 403 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 328 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 326، عسیر ریجن میں 173،جازان ریجن میں 94، مدینہ ریجن میں 73، نجران ریجن میں 42، القصیم ریجن میں 51، تبوک ریجن میں 19، الباحہ ریجن میں 19، حائل ریجن میں 19، الحدود الشمالیہ میں 13 جبکہ الجوف ریجن میں 7 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 86 ہزار 106 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 66 ہزار 578 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘