Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ بس سروس کا آغاز یکم ستمبر سے

ساپٹکو پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے 80 فیصد شیئرزکی مالک ہے۔ ( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ’ساپٹکو‘ نے کہا ہے کہ ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ بس سروس کا آغاز یکم ستمبر  2021 سے ہوگا۔
یاد رہے کہ ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک بس سروس کے عنوان سے ٹرانسپورٹ پلان تیار کیا گیا ہے-
اخبار  24 کے مطابق ’ساپٹکو‘ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کی تاریخ ریاض رائل اتھارٹی نے مقرر کی ہے۔ ساپٹکو پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے 80 فیصد شیئرزکی مالک ہے۔ 
ساپٹکو نے یہ نہیں بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بس سروس کے ٹکٹوں کے نرخ کیا ہوں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ اس بارے میں جلد رائے عامہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

شیئر: