Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا بحران: امارات میں سکول بس سروس بند

ایک بس سے 10 طلبہ ہی سفر کرسکیں گے- فوٹو الامارات الیوم
متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقوں میں قائم نجی سکولوں میں طلبہ کو، کورونا وائرس لگنے سے بچنے اور دوسروں کو وائرس سے بچانے کے لیے بس سروس مکمل طور پر بند کردی اور طلبہ کو سکول لانے لے جانے کی ذمہ داری ان کے سرپرستوں کے حوالے کردی-
الامارات الیوم کے مطابق نجی سکولوں کے منتظمین نے طلبہ کے سرپرستوں سے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے دوران طلبہ کو سکول لانے لے جانے کا ذمہ  دار سکول نہیں ہوگا- اجتماعی ٹرانسپورٹ سے سفر کی صورت میں طلبہ کو، کووڈ  19 سے تحفظ فراہم کرنا بڑا دشوار کام ہے- طلبہ کو سکول پہنچانے اور وہاں سے گھر لے جانے کا انتظام سرپرست ہی کریں- خود لائیں لے جائیں یا پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا انتظٓام اپنے طور پر کریں-

30 فیصد طلبہ کو ٹرانسپورٹ سہولت مہیا ہوسکے گی- فوٹو الامارات الیوم

متعدد نجی سکولوں نے فیصلہ کیا ہے کہ  امسال وہ تمام طلبہ کو سکول بس سروس مہیا نہیں کرسکتے البتہ 30 فیصد کو سکول ٹرانسپورٹ مہیا کرسکیں گے کیونکہ بسوں میں سماجی فاصلے کی صورت میں اس سے زیادہ طلبہ کو ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کی جاسکتی-
یاد رہے کہ امارات کی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ  سکول بس میں اس کی گنجائش کا صرف 30 فیصد حصہ ہی طلبہ کو لانے لے جانے میں استعمال کیا جائے- یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائی گئی ہے-
شارجہ میں الکمال امریکن سکول کی پرنسپل فاطمہ ابو موسی نے کہا ہے کہ ہمارا سکول وزارت تعلیم کی جاری کردہ ہدایات کا پابند ہے- سکول بسوں کا صرف  30 فیصد حصہ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے- اس سے زیادہ نہیں اور ہمارے لیے اضافی بس سکولوں کا انتظام ممکن نہیں-
ام القوین میں شارجہ امریکن سکول کی وائس پرنسپل منی سرحان  نے واضح کیا کہ ایک بس سے صرف 10 طلبہ ہی سفر کرسکیں گے- اس سے زیادہ نہیں- مزید بسوں کا انتظام ہمارے بس سے باہر ہے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: