املج، موسم گرما میں شہریوں اور غیرملکیوں کا پسندیدہ مقام
گیارہ سیاحتی مقامات کے لیے پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسم گرما کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے املج پسندیدہ ترین مقام بنا ہوا ہے۔
شہروں کے شور شرابے سے ہٹ کر یہاں آنے والے سحر آفریں ساحل پر پرسکون لمحے گزار کر تازہ دم ہوجاتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق املج کا ساحل وسیع و عریض ہے۔ ہر طرف پرکشش قدرتی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
سمندر کی موجیں ساحل سے بغلگیر ہوتی ہیں تو بڑا بھلا لگتا ہے۔ یہاں غوطہ خوری، کشتی رانی، تیراکی اور ملائم سفید ریت کے شوقین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
املج کا علاقہ پرسکون ماحول کے شائقین کے لیے مثالی سمجھا جاتا ہے۔
سعودی محکمہ سیاحت نے موسم گرما کے دوران جن گیارہ سیاحتی مقامات کے لیے سپیشل پیکیج متعارف کرائے ہیں ان میں املج شامل ہے۔