Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کارروائی مکمل کی گئی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بدھ کی رات  خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے۔
 اس سال بھی یہ کارروائی حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کی گئی ہے۔ 

50 سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا، دو میٹر چوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

حج ایام ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کیا جائے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)

غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کےلیے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کےلیےمختص ہے۔
حج ایام ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔ 

شیئر: