Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کی صفائی کس طریقے سے کی جاتی ہے؟

صفائی کے بعد غلاف کعبہ کے کنارے کس دیے جاتے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی چمک دمک برقرار رکھنے کے لیے معمول کا خصوصی آپریشن مکمل کیا ہے۔ گرد و غبار صاف کر کےغلاف کے کونے اچھی طرح سے کس دیے گئے۔

بارش اور ہوا کے اثر سے رسے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں ’کسوہ‘ کی اصلاح و مرمت کے انچارج فہد الجابری نے کہا کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے لیے ایک ادارہ قائم کیے ہوئے ہے۔ اس کے ماتحت خصوصی ٹیم مقررہ نظام الاوقات کے مطابق اصلاح و مرمت اور صفائی کا کام انجام دیتی رہتی ہے۔
الجابری کا کہنا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہر روز غلاف کعبہ کا معائنہ ہوتا ہے۔ ٹیم سعودی ماہرین پر مشتمل ہے۔ ان میں سے بعض کا تجربہ 26 برس سے کہیں زیادہ ہے۔

حجر اسود اور رکن یمانی کی صفائی کا کام بھی انجام دیا جاتا ہے- (فوٹو: ایس پی اے)

الجابری نے بتایا کہ گرد آلود ہواؤں اور بارش کے بعد غلاف کعبہ کے رسوں کو کسا جاتا ہے کیونکہ بارش اور ہوا کے اثر سے رسے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ حجر اسود اور رکن یمانی کی صفائی کا کام بھی انجام دیا جاتا ہے۔
الجابری نے بتایا کہ ٹیم کے تمام ارکان یہ کام ریکارڈ وقت میں معیاری انداز میں انجام دیتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: